جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

پنامہ پیپرز: حکومت کے خلاف قومی، صوبائی اسمبلیوں میں تحریک التواء جمع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پنامہ لیکس نے پاکستان کے ایوانوں میں ہلچل مچادی ہے، حکمراں جماعت کی وضاحتیں رد کرتے ہوئے اپوزیشن نے قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں تحریک التوا جمع کرادی۔

تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے پانامہ پیپرز کے تناظرمیں وزیراعظم کے خلاف تحریک التواء جمع کرادی۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التواء میں سوال کیا گیا کہ قوم کو بتایا جائے بیرون ملک کاروبار کے لئے شریف خاندان کے پاس اتنا سارا پیسہ کہاں سے آیا؟۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے بھی پارلیمنٹ میں تحریک التواء جمع کرائی اور مطالبہ کیا کہ الزامات سنگین ہیں لہذا ان پر ایوان میں بحث کرائی جائے ۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نےبھی قومی اسمبلی میں تحریک التواجمع کرائی جبکہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی سینیٹ میں تحریک التوا جمع کرانے کا اعلان کیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں بھی اپوزیشن نے ہنگامہ برپا کردیا اوراسمبلی ’گونوازگو‘ کے نعروں سے گو نجتی رہی۔

خیبرپختونخواہ اسمبلی میں بھی پنامہ لیکس کے حوالے سے تحریک انصاف نے تحریک التوا جمع کرادی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں