پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

انگریزی بولنے والے کو ہی کیوں پڑھا لکھا سمجھتا جاتا ہے؟ پنکج ترپاٹھی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار پنکج ترپاٹھی کا کہنا ہے کہ پتا نہیں لوگ انگریزی زبان بولنے والے کو ہی کیوں پڑھا لکھا سمجھتے ہیں، یہ نوآبادیاتی ذہنیت کی نشانی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پنکج ترپاٹھی نے اپنے حالیہ ایک بیان میں کہا: ’کامیابی حاصل کرنے کے لیے انگریزی زبان آنا ضروری نہیں۔ یہ نوآباد کاروں کی زبان ہے۔ شمالی بھارت کے لوگوں کی ذہنیت ہے کہ اگر کامیاب ہونا ہے تو انگریزی آنی چاہیے‘۔

مزید پڑھیں: بالی وڈ میں قدر کا فیصلہ بہت جلدی میں کیا جاتا ہے، پنکج ترپاٹھی

- Advertisement -

پنکج ترپاٹھی نے کہا کہ لوگ انگریزی کو ممتاز شخصیات کی زبان سمجھ بیٹھے ہیں، انہیں لگتا ہے کہ جو انگریزی بول رہا ہے وہ پڑھا لکھا ہوگا، زبان صرف گفتگو کے لیے ہوتی ہے نہ کہ کسی کی اہلیت کا اندازہ لگانے کے لیے۔

پنکج ترپاٹھی سے جب پوچھا گیا کہ کیا آپ کو اسکرپٹ انگریزی میں ملتے ہیں تو انہوں نے بتایا کہ ابتدائی دنوں میں مجھے انگریزی اسکرپٹ ملے اور اُس وقت اس لائق نہیں تھا کہ ہندی اسکرپٹ کا مطالبہ کر سکتا۔

مزید پڑھیں: بچپن میں کبھی پیسے نہیں دیکھے تھے، پنکج ترپاٹھی

انہوں نے بتایا کہ میرے لیے ہندی میں اسکرپٹ یاد کرنا آسان ہوتا ہے، اور اب میں ہر اسکرپٹ ہندی میں لیتا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں