تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

”بالی وڈ میں قدر کا فیصلہ بہت جلدی میں کیا جاتا ہے“

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار پنکج ترپاٹھی کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں کسی بھی اداکار کی قدر کا فیصلہ بہت جلدی میں کیا جاتا ہے۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں پنکج ترپاٹھی نے کہا کہ بہت سی رکاوٹیں، چیلنجز اور عدم تحفظ کا مقابلہ ہے لیکن اس کے باوجود میں اپنی شرائط اور مرضی پر کام کرتا ہوں اور لوگوں نے مجھے قبول کیا ہے۔

اداکار نے کہا کہ خود کو پُرجوش نہ کرنے کے باعث میں نے بڑے بڑے پروڈکشن ہاؤسز کی فلمیں مسترد کر دیں اور انہوں نے کھلے دل سے میرے فیصلے کو قبول کیا۔

مزید پڑھیں: ”بچپن میں کبھی پیسے نہیں دیکھے“

پنکج ترپاٹھی نے کہا کہ بالی وڈ میں تبدیلی لانے کی خواہش رکھتا ہوں کیوں کہ یہاں کسی اداکار کی قدر کا فیصلہ بہت جلدی میں کیا جاتا ہے، کسی کی قدر کا فیصلہ نہیں بلکہ اسے یکساں مواقع فراہم کرنے چاہییں۔

ان کا کہنا تھا کہ میری جیسی صلاحیت رکھنے والے اداکار کو انڈسٹری میں آنے میں کچھ وقت لگتا ہے اور وہیں زیادہ صلاحیت رکھنے والے ابھی بھی قطار میں کھڑے ہیں۔

پنکج ترپاٹھی نے 2004 میں فلم ”رن“ میں مختصر کردار سے ڈیبیو کیا اور پھر 2006 میں اجے دیوگن کے ساتھ کامیاب فلم ”اومکارا“ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہیں فلم ”گینگز آف واسے پور“ اور ویب سیریز ”مرزا پور“ سے شہرت ملی۔

Comments

- Advertisement -