اشتہار

پنکج تریپاٹھی کا اعظم گڑھ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

مشہور اداکار پنکج تریپاٹھی جلد ہی فلم ’اعظم گڑھ‘ میں نظر آنے والے ہیں،  لیکن ان دنوں وہ ’اعظم گڑھ‘ کے فلمسازوں سے بے حد ناراض ہیں اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی تنبیہ بھی کی ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے اداکار پنکج تریپاٹھی نے کہا کہ اعظم گڑھ ایک شارٹ فلم ہے اور فلم کی شوٹنگ انہوں نے صرف تین دن میں کی جس میں ان کا چھوٹا سا کردار ہے، لیکن فلم کے پروموشن میں فلمساز نے ان کے نام کا اس طرح استعمال کیا ہے جیسے فلم میں کلیدی کردار ہو۔

اس وجہ سے بھارتی اداکار پنکج  ناخوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس فلم میں پانچ سال قبل کیمیو رول ادا کیا تھا، تاہم یہ وقت پر ریلیز نہیں ہو سکا تھا۔

- Advertisement -

پنکج تریپاٹھی نے بتایا کہ انہوں نے اس فلم میں بغیر معاوضہ کام کیا لیکن فلمساز ان کے نام کا غلط استعمال کر کے فلم کی تشہیر کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر فلمساز تشہیری پوسٹر سے ان کی تصویر نہیں ہٹاتے تو وہ قانونی کارروائی کریں گے۔

اداکار کے مطابق فلم میں ان کا ایک چھوٹا سا کردار ہے اور جس طرح پوسٹر میں ان کا چہرہ نمایاں طور پر دکھایا جا رہا ہے وہ غلط ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایت کار کملیش مشرا کی پہلی فیچر فلم ’اعظم گڑھ‘ ہے اس فلم میں پنکج کا کردار بہت چھوٹا ہے۔

اس فلم میں اداکار پنکج تریپاٹھی ایک مولوی کا مختصر کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جو نوجوانوں کو دہشت گردی کے راستے پر لے جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں