اشتہار

پرینیتی چوپڑا نے راگھو چڈھا سے منگنی کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا نے منگنی کر لی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ دعویٰ جوڑے کے ایک قریبی دوست کی جانب سے کیا گیا ہے جس نے یہ بھی بتایا ہے کہ شادی رواں سال اکتوبر میں طے پائی ہے۔

قریبی دوست نے بتایا کہ منگنی ایک خفیہ مقام پر منعقد ہوئی جس میں دونوں کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔

- Advertisement -

پرینیتی اور راگھو کے درمیان قریبی تعلقات کی خبریں اُس وقت سامنے آئیں جب دونوں کو ایک ساتھ رسیٹورنٹ کے باہر دیکھا گیا۔

غور طلب بات یہ ہے کہ پرینیتی چوپڑا کی کزن عالمی شہرت یافیہ اداکارہ پریانکا چوپڑا ایک فلم فیسٹیول کے لیے انڈیا آئیں گی۔ فیسٹیول 27 اکتوبر سے 5 نومبر تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ جوڑے نے حال ہی میں ممبئی میں پریانکا چوپڑا سے طویل ملاقات کی ہے، اداکارہ کی انڈیا آمد پر شادی کی تیاریاں شروع کی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں