21.7 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پرینیتی چوپڑا نے ایک بار پھر مداحوں کو اپنی آواز کے سحر میں جکڑ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا ایک بار پھر اپنی خوبصورت آواز کے سحر میں مداحوں کو جکڑنے میں کامیاب ہو گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینیتی چوپڑا نے آج انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ کسی اسٹوڈیو کے اندر گانا گنگنا رہی ہیں۔

اداکارہ نے مشہور زمانہ گانے ’دلداریاں‘ کا انتخاب کیا اور اسے اس قدر خوبصورتی سے گنگنایا کہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی نہ صرف ان کی ’واہ واہ‘ کی بلکہ ویڈیو کو خوب شیئر کیا جس سے وہ چند منٹوں میں وائرل ہوگئی۔

- Advertisement -

پرینیتی چوپڑا نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’کیا یہ گانا صرف پیارا ہی ہے؟‘

ویڈیو پر کمنٹس کرتے ہوئے صارفین نے پرینیتی چوپڑا کی آواز کو ’جادوئی‘ قرار دیا۔ لوگوں نے کہا کہ آپ ایک زبردست اداکار ہونے کے ساتھ کمال کی گلوکارہ بھی ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ آپ کو گانے کا باقاعدہ ایلبم ریلیز کرنا چاہیے جو خوب ہِٹ ہوگا۔

اس سے قبل پرینیتی چوپڑا نے کوک اسٹوڈیو 14 کے مقبول گانے ’تو جھوم‘ گنگنا کر مداحوں پر سحر طاری کیا تھا۔ یہ گانا عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کا شہرہ آفاق سانگ ہے جو ریلیز ہوتے ہی انتہائی مقبول ہوا تھا۔

انسٹاگرام پر جاری ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ ’بعض اوقات بہترین لمحات بے ساختہ ہوتے ہیں۔ میں نے ایک ڈبنگ اسٹوڈیو کا دورہ کیا جہاں اپنے پسندیدہ گانوں میں سے ایک گانے کی خواہش پر قابو نہ رکھ سکی۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں