پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

پرینیتی چوپڑا کی سریلی آواز کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی سریلی آواز کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، بھارتی اداکارہ نے اپنی خوبصورت آواز میں گانا گنگنا کر مداحوں کو تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔

پرینیتی چوپڑا نے 1966 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ممتا‘ کا گانا ’رہیں نہ رہیں ہم‘ گا کر سوشل میڈیا پر ایسے سُر بکھیرے کے سب حیران رہ گئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں تحریر کیا گیا تھا کہ ’کچھ گانے فقط گانے نہیں بلکہ انسانی احساسات ہوتے ہیں۔‘

- Advertisement -

سامنے آنے والی ویڈیو میں اداکارہ کو ایک صوفے پر بیٹھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے اور آنکھوں کو بند کر کے اپنی الگ دنیا میں گم گانے کا دوسرا مصرعہ‘جب ہم نہ ہونگے تب ہماری خاک پر تم رکو گے‘ گنگنا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پرینیتی چوپڑا نے اپنی سریلی آواز میں عابدہ پروین اور نصیبو لعل کی جانب سے کوک اسٹوڈیو میں گایا گیا گانا ”تو جھوم جھوم“ گنگنایا تھا، جسے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پذیرائی ملی تھی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں