اشتہار

پرینیتی چوپڑا کی منگنی کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا کی منگنی کی تاریخ سامنے آگئی۔

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا میں قریبی تعلقات کی خبریں اُس وقت سے زیرِ گردش ہیں جب دونوں کو پہلی بار ایک ریسٹورنٹ کے بار خوشگوار موڈ میں ساتھ دیکھا گیا تھا۔

کچھ روز قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں نے منگنی کر لی ہے اور اب شادی کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ تاہم اب پھر سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ منگنی رواں ماہ کی 13 تاریخ کو ہوگی۔

- Advertisement -

بالی وڈ فنکارہ کی قریبی دوست نے حال ہی میں میڈیا کو بتایا کہ منگنی 13 مئی کو نئی دہلی میں ہوگی جس میں قریبی رشتہ دار اور کچھ دوست شرکت کریں گے۔

گزشتہ ماہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ پرینیتی چوپڑا کی کزن عالمی شہرت یافیہ اداکارہ پریانکا چوپڑا ایک فلم فیسٹیول کیلیے اکتوبر میں بھارت آئیں گی اور اسی ماہ جوڑے کی شادی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں