تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پارلیمنٹ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قراردادیں متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی اور سینیٹ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قراردادیں متفقہ طور پر منظور کرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قراردادیں متفقہ طور پر منظور کرلی گئیں، سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز نے قرارداد پیش کی جبکہ قومی اسمبلی میں چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے قرارداد پیش کی۔

قرارداد کے متن کے مطابق یہ ایوان کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہے، ایوان بھارتی مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے، ایوان کشمیریوں کی قربانیوں پر عالمی ضمیر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف عالمی تحقیقات کرائی جائیں، ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ بھارت کالے قوانین واپس لے۔

قرارداد کے متن کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 6 ماہ سے جاری کرفیو ختم کیا جائے، کشمیر پر او آئی سی کا خصوصی اجلاس فوری بلایا جائے۔

یہ پڑھیں: قومی اسمبلی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پرمنظور

قرارداد متفقہ طور پر منظور ہونے کے بعد سینیٹ کا اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

خیال رہے 5 اگست کے بعد سے مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاؤن برقرار ہے، شدیدسردی میں کشمیری دواؤں، کھانے پینے کی اشیا کے بحران کا شکار ہے جبکہ تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز بند ہے اور انٹرنیٹ، موبائل سروس بدستور معطل ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بھارتی فوجی نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں گھروں میں گھس کرخواتین کو ہراساں اور نوجوانوں کو گرفتارکررہے ہیں جبکہ کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -