پشاور: سوشل میڈیا پر ویسے تو آئے روز دلچسپ ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں مگر کچھ ویڈیوز ایسی ہوتی ہیں جو عام انسان کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیتی ہیں۔
اس کی تازہ مثال گزشتہ دنوں انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ’پارری ہورہی ہے‘ ویڈیو ہے، جس میں خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والی لڑکی دنانیر مبین نے تین جملے بولے جو دنیا بھر میں پھیل گئے۔
دنانیر کی یہ ویڈیو اس قدر وائرل ہوئی کہ معروف شخصیات حتیٰ کہ بالی ووڈ کے نامور اداکاروں نے بھی ’یہ ہم ہیں، یہ ہماری گاڑی ہے اور یہ ہماری پارری ہورہی ہے‘ کے طرز پر ویڈیوز بنائیں۔
View this post on Instagram
دنانیر اس ویڈیو سے قبل بھی سوشل میڈیا پر متحرک تھیں مگر جب سے اُن کی پارری ویڈیو وائرل ہوئی اُس کے بعد سے انہیں لوگوں نے بڑی تعداد میں فالو کرنا شروع کیا۔
ویڈیو دیکھیں: ’’پارٹی ہورہی ہے‘‘ ماہرہ خان کے رقص کی ویڈیو وائرل
یہ ویڈیو وائرل ہونے سے قبل دنانیر کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد چند ہزار تھی مگر چند روز میں انہیں اتنے زیادہ لوگوں نے فالو کیا کہ اب انہوں نے دس لاکھ فالوورز کا سنگ میل انتہائی قلیل عرصے میں عبور کرلیا ہے۔
دنیا بھر میں مشہوری حاصل کرنے کے بعد دنانیر نے بھی اپنے اکاؤنٹ سے لوگوں کو فالو کیا۔ دنانیر کی پارری ویڈیو کو اب تک 66 لاکھ صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ اُن کے ٹویٹر فالوورز کی تعداد اور یوٹیوب ویوز میں اضافہ ہوا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دنانیر نامی نوجوان لڑکی پاکستان کے شمالی علاقے نتھیا گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود تھی۔