اشتہار

گورنر ہاؤس میں فری آئی ٹی کورسز کے لیے ٹیسٹ پاس کرنے والوں کے لئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گورنر ہاؤس سندھ کے ایک حصے کو مفت آئی ٹی تعلیم دینے کے لیے مختص کر دیا گیا، جس سے پچاس ہزار طلبہ مستفید ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق گورنرہاؤس سندھ کا ایک حصہ طلبہ و طالبات کی پڑھائی کیلئے مختص کردیا گیا ، 50 ہزار نوجوانوں کے فری آئی ٹی کورسز کیلئے 24 ہزار اسکوائر فٹ کا فلور تیار کرلیا گیا۔

ایئر کنڈیشنڈ مارکی، کیفے ٹیریا ، گارڈن ایریا، پارکنگ سمیت خوبصورت فاؤنٹین بنایا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی کورسزسے3 بلین ڈالرکاایکسپورٹ بڑھے گا، ملک میں سیاست ہورہی ہے،گورنرہاؤس میں تعلیم اورصحت کیلئےکام ہورہاہے۔

کامران ٹیسوری نے بتایا کہ 5 لاکھ لوگوں کو مفت صحت کارڈ دینے جارہے ہیں ، تمام اقدامات میں گورنر ہاؤس یا سندھ حکومت سےکوئی پیسہ نہیں لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملازمتوں کے حوالے سےمختلف ممالک کے قونصل جنرلز سےرابطے میں ہوں، یہ آئی ٹی کورسز گیم چینجر ثابت ہوں گے، عوام کو ہمیشہ جھوٹی تسلیاں دی گئیں، ہم نے عملی طور پر کام کرکے دکھایا۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ جب تک منصب پر ہوں گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کیلئے بند نہیں ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں