اشتہار

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بحیرہ عرب سے بارش کاسسٹم کراچی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح تیزہواؤں اور آندھی کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

بفرزون، ناظم آباد، صدر، ایم اے جناح روڈ، شاہ فیصل، ناگن چورنگی، گلستان جوہر، سچل گوٹھ، ملیر، ماڈل چورنگی، سہراب گوٹھ، گلزار ہجری ، ایئرپورٹ،لانڈھی، کورنگی ، شاہ فیصل کالونی اور گردونواح میں تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش ہوئی۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب سےبارش کاسسٹم کراچی کی جانب بڑھنے لگا، جس کے باعث شہر میں گرج چمک کے ساتھ تیز اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے، بارش کایہ سسٹم ٹھٹھہ ،حیدرآباد اور بدین کو بھی اپنی لپیٹ میں لےگا، یہ سسٹم 2 روز تک برقرار رہ سکتا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد ، لاہور، پشاوراور کوئٹہ میں بھی بارش کاامکان ہے جبکہ گلگت بلتستان آزادکشمیراور بالائی علاقوں میں بھی رم جھم ہو سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں