اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

عمران خان کا ساتھ دینے سے متعلق پرویزالہٰی کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

قریبی رفقا کی جانب سے ساتھ چھوڑنے کے بعد تحریک انصاف کے صدر پرویزالٰہی کا عمران خان سے متعلق دوٹوک بیان آگیا۔

پرویزالہٰی نے عمران خان کا ڈٹ کر ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کیساتھ دیوار کی طرح کھڑے ہیں اقتدار آنے جانےکی چیز ہے یہ اختیار صرف اللہ کے پاس ہے جو عزت اللہ دیتا ہے اسےکوئی بھی نہیں لے سکتا۔

چوہدری وجاہت نے پرویز الہٰی گروپ کو خیر باد کہہ دیا

پرویزالٰہی نے کہا کہ مجھے عمران خان نے جو بھی عہدہ دیا ہے میں نے اس سے وفا کی، میں بالکل چوہدری وجاہت کیخلاف نہیں ہوں چوہدری وجاہت نےجو بھی فیصلہ کیا ہے مجھےاس پر کوئی رنج نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چوہدری وجاہت کے فیصلے پر مونس الٰہی کو بھی کوئی رنج نہیں ہے مونس الٰہی اور میں عمران خان کیساتھ دیوار کی طرح کھڑےہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیانیے کی مکمل حمایت کرتے ہیں فوج ہمارا اپنا ادارہ ہے اور یہ ہمارا اپنا وطن ہے غلط فہمیاں ایک الگ چیز ہے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ ہمارے تعلقات اچھے ہونےچاہئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں