اشتہار

ایم کیو ایم دعوت دے تب بھی ان کی سربراہی نہیں کروں گا، پرویز مشرف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ فاروق ستار اتنے اہم نہیں کہ انہیں ہٹانے کی کوشش کروں، ایم کیو ایم دعوت دے تب بھی ان کی سربراہی نہیں کروں گا، میرا وژن وسیع ہے اور ایم کیو ایم اس پر پوری نہیں اترتی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی کے پروگرام ’الیونتھ آوور‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ فاروق ستار کے مائنس 2 بیان پر مجھے ہنسی آئی، ان میں قیادت کی خوبیاں نہیں وہ ابھی نہیں جانتے کہ عوام کے لیے کیا کرنا ہے۔

پرویز مشرف کا انتخابات سے پہلے پاکستان آنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا سیاسی کیریئر مایوس کن ہوگا کوئی انہیں تسلیم نہیں کرے گا، چوہدری نثار نے تو کھل کر مریم نواز کے بارے میں رائے دی، مریم نواز عوام کی خوشحالی سے متعلق کچھ نہیں جانتیں، میرے خیال میں نااہلی کے بعد نواز شریف کی مقبولیت میں اضافہ نہیں ہوا۔

- Advertisement -

پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ حالات ایسے ہی رہے تو مرکز میں (ن) لیگ اور سندھ میں پی پی جیت جائے گی، شہباز شریف نواز شریف سے بہتر وزیر اعظم ثابت ہوں گے، وہ ایڈمنسٹریشن اچھی کر لیتے ہیں، پنجاب کےلوگ کہتے ہیں کہ ن لیگ نے صرف لاہور کو خوبصورت بنایا۔

نواز شریف مجرم ہیں ڈیل نہیں ہونی چاہیے، پرویز مشرف

انہوں نے کہا کہ میرے پاس جو کچھ بھی ہے سب کے منی ٹریل موجود ہیں، موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے وطن واپس نہیں آؤں گا، مجھے عدالتوں میں جانے سے مسئلہ نہیں مسئلہ غیر قانونی فیصلوں کا ہے، میں پاکستان کو آسمان پر لے گیا، نواز شریف قبر میں لے جارہے ہیں۔

پرویز مشرف کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہمارے ہاں قوانین لوگوں سے انتقام لینے کے لیے بنائے جاتے ہیں، اسمبلی میں پاکستان کے خلاف باتیں ہورہی ہیں اور ہم چپ بیٹھے ہیں۔

 


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں