12.9 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

اسلام آباد پہنچنے والا طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی سے اسلام آباد پہنچنے والی نجی ایئرلائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، حادثے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کراچی سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز خوفناک حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی۔

مسافر طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا تاہم حادثے کے باوجود کپتان نے طیارے کو مہارت سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتار لیا۔

- Advertisement -

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے کراچی آنے کےلیے پرواز میں تاخیر ہوگئی کیوں کہ انجینئرز متاثرہ طیارے کی جانچ کررہے ہیں، طیارے کے ٹھیک ہونے کے بعد پرواز کو کراچی کےلیے روانہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ایئرپورٹ کے اطراف میں رہائشی آبادیاں بنانے اور کچرا پھینکنے کے باعث پرندے ہوائی اڈے کے اردگرد اور رن کے قریب پرواز کرتے رہتے ہیں جس کے باعث طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔

تین اکتوبر کو بھی کراچی سے اسلام آباد پہنچنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز ای آر 500 سے پرندہ ٹکرا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں