تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

طیارے کو دھکا دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

آپ نے اکثر بس اور کار کو خراب ہونے کے باعث دھکا لگاتے دیکھا ہوگا لیکن کیا آپ نے طیارے کو دھکا لگاتے کسی کو دیکھا ہے یقیناً آپ کا جواب نہیں ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیپال میں ہوائی جہاز کے مسافر اور سیکیورٹی اہلکار طیارے کو رن وے پر دھکا لگا رہے ہیں۔

یہ واقعہ کولٹی کے باجوڑہ ہوائی اڈے پر پیش آیا، جہاں تارا ایئر کا طیارہ ٹائر پھٹنے کے بعد رن وے پر پھنس گیا تھا۔

طیارہ ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے ہی والا تھا کہ اس کا پچھلا ٹائر پھٹ گیا اگرچہ پائلٹ طیارے کو باحفاظت اتارنے کے لیے ہنگامی مشقیں کرنے میں کامیاب رہا لیکن وہ اسے رن وے سے ہٹانے کے قابل نہیں رہا۔

واقعے کی وجہ سے متعدد پروازوں میں تاخیر ہوئی کیونکہ طیاروں کو لینڈ کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہوا تو مسافر اور ہوائی اڈے کا عملہ اندر داخل ہوا۔

ٹویٹر پر شیئر کی گئی فوٹیج میں کم از کم 20 افراد کو طیارے کو رن وے سے دھکیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا گیا کہ ’شاید صرف ہمارے نیپال میں۔‘

ٹویٹر پر 25 سیکنڈ کے اس کلپ کو ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

تارا ایئر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ این اے وی ای کا طیارہ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پھنس گیا تھا، جہاز کو ہٹانے کے لیے کوئی انفرا اسٹرکچر نہ ہونے کے سبب مسافر آئے اور مدد کی پیشکش کی۔

Comments

- Advertisement -