اشتہار

معاشی استحکام کےبغیر بنیادی سہولتوں کی فراہمی ممکن نہیں،ممنون حسین

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : صدرمملکت ممنون حسین کا کہناہےکہ مخالفین ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننےکے بجائے ملکی تعمیرمیں کردارادا کریں۔

تفصیلات کےمطابق کراچی میں پاکستان میرین اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ وقت کے ساتھ سمندروں کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سمندراورآبی گزرگا ہیں امید کی نئی کرن بن کرابھررہی ہیں،آنے والے دنوں میں مزید کامیابیاں ملیں گی۔

- Advertisement -

میرین اکیڈمی کے جوانوں نے مختصر وقفے میں بہترین کام کیا ہے، میرین اکیڈمی کے قیام کا مقصد سمندری حدود کا تحفظ ہے کیونکہ سمندراورسمندری راستے ملک کی معیشت میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔

صدرمملکت ممنون حسین کا کہنا تھاکہ دہشت گردی کےخلاف عوام اورافواج کی قربانیوں اورجرات مندی پرفخر ہے۔

واضح رہے کہ صدر ممنون حسین نے پاکستان میرین اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں نمایاں کارکردگی پر کیڈٹس کو اعزازات بھی دیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں