جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

پیٹ کمنز انگلینڈ کو ہارتا دیکھ کر خوش؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی پے درپے شکست کے سوال پر مسکرا دیے۔

واضح رہے کہ دفاعی چیمپئین انگلینڈ ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے خطرے سے دوچار ہے اور ٹورنامنٹ میں انگلش ٹیم 5 میں سے 4 میچز ہار چکی ہے جبکہ صرف ایک میچ میں اسے کامیابی نصیب ہوئی ہے۔

میں جوز بٹلر کا کہنا تھا میری کپتانی کا فیصلہ میرے سے اوپر کے لوگوں کے ہاتھ میں ہے، مجھے کپتان کی حیثیت سے خود پر بہت اعتماد ہے لیکن میں نے اپنی کارکردگی کے لحاظ سے وہ کچھ نہیں کیا جو کرنا چاہیے تھا، کپتان کی حیثیت سے مستقبل میرے اپنے ہاتھ میں نہیں ہے۔

- Advertisement -

تاہم 4 نومبر کو ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز سے جب انگلینڈ کی شکست کا سوال کیا گیا تو وہ ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے اور کہنے لگے کہ انگلینڈ کی شکست پر افسوس ہے۔

پیٹ کمنز سے سوال کیا کہ انگلینڈ کی شکست پر آپ کا کیا ردعمل ہے؟

آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ انگلینڈ سے ہمارے میچ کافی سنسنی خیز ہوتے ہیں، ان کو اس طرح ہارتا دیکھنا افسوسناک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں