اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

یو پی کے بعد ایک اور بھارتی ریاست میں ہنگامے پھوٹ پڑے، کرفیو نافذ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: اترپردیش میں کشیدگی کے بعد ایک اور بھارتی ریاست میں فسادات پھوٹ پڑے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی پنجاب کے شہر پٹیالا میں سکھوں کی جانب سے خالصتان تحریک کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں پر ہندو انتہاپسندوں نے حملہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں، حملوں اور جھڑپوں کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

یہ فسادات اس وقت شروع ہوئے جب پٹیالہ میں خالصتان کے حامیوں نے ہاتھوں میں تلوار لئے” خالصتان زندہ باد” اور راج کرے گا خالصہ کے نعرے لگائے، اسی وقت ہندو انتہاپسند تنظیم نے خالصتان کے حق میں مظاہرے کرنے والے افراد کو جان سے مارنے اور ان کے گھر جلانے کی دھمکی دی۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق اسی دوران دونوں گروہ آپس میں گھتم گتھا ہوئے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے، واقعے کو مزید ہوا دینے سے بچانے کے لئے پٹیالا میں کرفیو نافذ کرکے انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کردی گئی۔

ہندوانتہاپسند تنظیم کی جانب سے پٹیالہ میں ہڑتال کی کال دی گئی ہے اورپولیس سے خالصتان کے حامیوں کوگرفتارکرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پٹیالہ کی ڈپٹی کمشنر نے واقعے سے متعلق بتایا کہ معاملے میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، پولیس نے اپنی کارروائی کا آغاز کردیا ہے، آج 6 بجے تک موبائل انٹرنیٹ خدمات بند رہیں گی تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، میں سب سے گزارش کروں گی کہ امن کو برقرار رکھیں۔

یاد رہے کہ بھارتی صوبے پنجاب کو سکھوں کی خالصتان کے نام سے ایک علیحدہ اور آزاد ریاست بنانے کی مہم کافی عرصے سے جاری ہے اور اس تحریک سے وابستہ بیشتر رہنما امریکا، کینیڈا اور برطانیہ جیسے ممالک میں رہ کر اپنی مہم چلاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں