تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

سرکاری فیس کی ادائیگی پر 20 لاکھ درہم کا انعام دیا جائے گا، دبئی حکومت کا اعلان

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست کے محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ فیس ادا کرنے والے کو  20 لاکھ درہم کا انعام تحفے میں دیا جائے گا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے محکمہ خزانہ نے اتوار کے روز مہم کا آغاز کیا اور امارات کے شہریوں کو خوش خبری سنائی ۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ شہری سرکاری فیس ادا کریں اور جو ایسا کرے گا اُسے حکومت کی جانب سے 20 لاکھ درہم مالیت کا تحفہ دیا جائے گا۔

محکمہ خزانہ کے مطابق یہ پیش کش مہم تک محدود ہے جس کا آغاز 8 مارچ سے ہوا اور یہ 7 اپریل 2020 تک جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں: دبئی کا سفر 338 روپے میں، نئی ایئرلائن کا اعلان

محکمہ خزانہ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمان صالح کا کہنا تھا کہ آن لائن سرکاری فیس جمع کرانے والا خوش قسمت شہری کو ’اسمارٹ پے‘ قرار دیا جائے گا، حکومتی فیس کا مطلب یوٹیلیٹی پر عائد ہونے والے ٹیکسز ہیں۔

ہر ہفتے قرعہ اندازی کے ذریعے ایک شہری کا انتخاب کیا جائے گا، اس طرح اپریل میں سیکڑوں خوش قسمت افراد کو محکمہ خزانہ کی جانب سے قیمتی انعامات دیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ چار خوش قسمت افراد کو نئے ماڈل کی گاڑیاں جبکہ بقیہ کو اسمارٹ فون، ٹیبلٹ اور اسمارٹ گھڑیاں دی جائیں گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس منصوبے پر گزشتہ تین سال سے کام جاری تھا، ہمارا ہدف ہے کہ ریاست کا ہر شہری سرکاری فیس ادا کرے اور اپنی مکمل ذمہ داری کا ثبوت دے۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی میں دنیا کی سب سے بڑی تھری ڈی پرنٹڈ عمارت تعمیر

یاد رہے کہ دبئی حکومت کی جانب سے سرکاری فیسز کی ادائیگی کے لیے آن لائن سروس متعارف کرائی گئی ہے جسے اسمارٹ چینل کا نام دیا گیا۔ خوش قسمت شہریوں کے ناموں کی فہرست دبئی حکومت کی ویب سائٹ پر ہی جاری کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -