اشتہار

نئے بجٹ میں کریڈٹ کارڈ کے استعمال اور بینکوں سے کیش نکلوانے پر ٹیکس: نان فائلرز کے لیے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان بزنس کونسل نے آئندہ بجٹ میں نان فائلرز پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دے دی، جائیداد کی خریداری ،بینکوں سے کیش نکلوانے اور کریڈٹ کارڈ کے استعمال سے متعلق تجاویز سامنے آئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بزنس کونسل نے نئے مالی سال کے بجٹ کیلئے تجاوز تیار کرلی، بجٹ تجاوز حکومت اور ایف بی آر کو دے دی گئیں۔

پاکستان بزنس کونسل نے نان فائلرزپر بھاری ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دے دی اور کہا نان فائلرز پر ٹیکس کا مقصدٹیکس نیٹ کوبڑھانا ہے۔

- Advertisement -

پی بی سی نے نان فائلرز یا غیر رجسٹرڈ افراد پر ٹیکس بڑھانے کی پالیسی لاگو کرنے کی سفارش کرتے ہوئے نان فائلرز پری غیر منقولہ جائیداد کخریداری پر ایڈوانس انکم ٹیکس کی شرح 7 فیصد تک بڑھانے کی تجویز دی ، ابھی نان فائلرز پر جائیداد کی خریداری پرایڈوانس انکم ٹیکس کی شرح 4 فیصد ہے۔

تجویز میں کہا گیا کہ نجی ہاوسنگ سوسائیٹز اپنے ریکارڈ میں مالک کے نام تبدیل کرتے وقت یہ ٹیکس وصول کریں۔

پاکستان بزنس کونسل نے بجلی اور گیس کے ماہانہ ایک لاکھ روپے سے زائد بل پر بھی ٹیکس بڑھانے سمیت غیر رجسٹرڈ صنعتی، تجارتی اداروں کیلئے گیس بجلی کے بلوں پر ایڈوانس انکم ٹیکس کی شرح 20 فیصد تک بڑھانے کی تجویز بھی دی۔

پی بی سی کی جانب سے اندرون ملک اور بین الاقوامی بزنس کلاس کے فضائی ٹکٹوں پر نان فائلرز کیلئے 20 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے، دو ہزار سی سی سے زائد کی گاڑی رکھنے پر نان فائلرز پر سالانہ 2 لاکھ 50 ہزار روپے ایڈوانس انکم ٹیکس عائد کرنے کی تجویز سامنے آئی ہیں۔

پاکستان بزنس کونسل نےبینکوں سے کیش نکلوانے پر نان فائلرزپر ودہولڈنگ ٹیکس پھر سے لاگو کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا نئے مالی سال بجٹ میں بینک سے ایک دن میں 50 روپے کیش نکلوانے پر نان فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کیاجائے۔

اس کے علاوہ نان ٹیکس فائلرزکوغیرملکی کرنسی میں سامان یا سروسز خریدنے کے لئے پاکستانی کریڈٹ کارڈ کے استعمال سے روکنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں