تازہ ترین

پی سی بی نے نئی قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئی قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے جو قومی سینیئر، انڈر 19 اور شاہینز ٹیموں کا انتخاب کرے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئی قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے جس کے چیئرمین سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون الرشید ہوں گے جب کہ حسن چیمہ سلیکشن کمیٹی کے سیکریٹری ہوں گے۔

سلیکشن کمیٹی پاکستان کی قومی ٹیم، انڈر 19 اور شاہینز ٹیموں کا انتخاب کرے گی۔ کمیٹی کا پہلا ٹاسک کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب ہوگا۔ اس کیمپ کا انعقاد آئندہ ماہ لاہور میں ہوگا۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے گزشتہ دنوں مکی آرتھر کو قومی ٹیم کا ڈائریکٹر اور گرانٹ بریڈ برن کو ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔

Comments