13.2 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

پی سی بی نے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کرکٹ ون ڈے ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شیڈول ہے جس کے لیے قومی ٹیم 25 ستمبر کو بھارت کے لیے روانہ ہوگی لیکن قومی ٹیم کو بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے تاحال ویزے جاری نہیں کیے گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان گزشتہ روز کیا تھا۔

- Advertisement -

قومی ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، حارث رؤف، حسن علی، سعود شکیل، محمد نواز، امام الحق، محمد وسیم جونیئر، سلمان علی آغا، افتخار احمد، عبداللہ شفیق، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں جب کہ محمد حارث، ابرار احمد اور زمان خان ریزرو کھلاڑی ہوں گے۔

تاہم اب پی سی کی جانب سے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے منیجر کے طور پر ریحان الحق فرائض سرانجام دیں گے، ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر، ہیڈ کوچ گرانٹ براڈ برن ہوں گے۔

قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک، مورنے مورکل بولنگ کوچ ہوں گے، آفتاب خان فیلڈنگ کوچ، عبدالرحیم اسسٹنٹ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔


ڈاکٹر سہیل سلیم ورلڈ کپ کے دوران قومی ٹیم کے ڈاکٹر ہوں گے، احسن افتخار ناگی ٹیم کے میڈیا منیجر ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں