چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی ڈومیسٹک کرکٹرز کی آواز بن گئے۔
ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ڈومیسٹک کرکٹرز کی میچ فیس کم ہونے کا نوٹس لیا ہے۔
انہوں نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی میچ فیس کم کرنے سے روک دیا ہے۔ چئیرمین نے کرکٹرز کے معاوضے کم کرنے سے منع کردیا۔
چیئرمین کی ہدایت پر تمام کھلاڑیوں کی میچ فیس پر فوری نظرثانی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے آٹھ میچوں کے لیے شائقین کو مفت انٹری ملے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات کو 14 سے 27 مارچ تک ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے آٹھ میچوں کے لیے شائقین کے لیے مفت داخلہ کا اعلان کیا ہے۔
کرکٹ بورڈ کے مطابق شائقین اقبال اسٹیڈیم میں 14 سے 20 مارچ تک شیڈول میچز کے لیے بلا معاوضہ ایکشن دیکھ سکتے ہیں تاہم 21 سے 27 مارچ تک ہونے والے میچز بشمول کوارٹر فائنل، سیمی فائنل اور فائنل کے ٹکٹوں کی تفصیلات وقت پر شیئر کی جائیں گی۔