اشتہار

پی سی بی کا کرن خان اور سارہ محبوب کو خراج تحسین پیش کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سوئمر کرن خان اور ٹینس اسٹار سارہ محبوب کو خراج تحسین پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے سوئمر کرن خان اور ٹینس اسٹار سارہ محبوب کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، خواتین کرکٹ فینز کو بھی پی ایس ایل میچز کے ٹکٹس تیس فیصد رعایت پر دی جائے گی۔

پی سی بی کے مطابق خواتین رعایتی ٹکٹس 7 سے 15 مارچ تک کے میچز کے لیے خرید سکیں گی، 8 مارچ کو کرن خان اور سارہ محبوب کی خدمات کا اعتراف کیا جائے گا۔

- Advertisement -

پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کے مطابق قومی ویمنز ٹیم اتوار کو قذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھے گی، خواتین کھلاڑی لاہور قلندرز، کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں آئے گی۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ 8 مارچ بروز اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ پی سی بی کی جانب سے ملک کے لیے خدمات انجام دینے والے ہیروز کو پی ایس ایل میچز کے دوران مدعو کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس کا مقصد ملکی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنا اور نئی نسل کو ان کی خدمات کے حوالے سے آگاہ کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں