تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بابراعظم سے متعلق کیا اہم اعلان کیا جائے گا؟

بابر اعظم کو اس سال کے آخر میں بھارت میں ہونے والے 2023 ورلڈ کپ تک تینوں فارمیٹس کے لیے قومی ٹیم کا کپتان بنایا جارہا ہے۔

رواں ماہ کے شروع میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بابر کو صرف نیوزی لینڈ سیریز کے لیے کپتان بنانے کا اعلان کیا تھا۔

نجم سیٹھی نے حالیہ انٹرویوز میں بابر کو مشروط حمایت کی پیشکش کی اور کہا کہ جب تک ٹیم جیتتی رہے گی تب تک کپتان تبدیل نہیں کیا جائے گا تاہم حتمی فیصلہ مکی آرتھر کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

آرتھر حال ہی میں ایک مختصر دورے پر پاکستان پہنچے تھے اور جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کے دوران ان کا اعلان پاکستان کی ٹیم ڈائریکٹر کے طور پر کیا گیا۔

اپنے دورے کے دوران آرتھر نے سیٹھی سے ملاقاتیں کیں، جس میں انہوں نے بابر کے حق میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹار بلے باز ٹیم کو درست سمت میں لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اس لیے کپتانی میں تبدیلی کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ سیٹھی پہلے ہی آرتھر کی سفارش کو منظور کر چکے ہیں۔

بابر کا محدود اوورز کے فارمیٹ میں کپتانی کا اچھا ریکارڈ ہے۔ تاہم، ٹیم 2022 میں ان کی قیادت میں ایک بھی ہوم ٹیسٹ جیتنے میں ناکام رہی۔ اس کے باوجود آرتھر چاہتے ہیں کہ بابر جولائی میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں۔

Comments

- Advertisement -