تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

عقیدہ ختم نبوت ﷺ، پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے متنازعہ کتابیں ضبط کرلیں

لاہور: پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے پرائیویٹ پبلشر کی جانب سے شائع کردہ کتاب میں عقیدہ ختم نبوت ﷺ میں تحریف پر کارروائی شروع کردی۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے پرائیوٹ پبلشر کی جانب سے شائع کردی نویں جماعت کی مطالعہ پاکستان کی کتب اپنی تحویل میں لینا شروع کردی ہیں۔

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے ترجمان کے مطابق بورڈ نے تحریف شدہ 36 ہزار کتابیں لاہورسے ضبط کرلی ہیں جبکہ دیگر اضلاع سے کتابوں کی واپسی کے لیے ضلعی تعلیمی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ﷺ میں مبینہ تحریف کے خلاف پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے پرائیویٹ پبلشر کے خلاف مقدمہ درج کرنےکے لیے درخواست بھی جمع کرادی ہے۔ ایف آئی آر تھانہ انارکلی لاہور میں درج کرائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ مذکورہ بالا کتاب کے گزشتہ سال کے ایڈیشن میں صفحہ نمبر پانچ پرصاف اور واضح الفاظ میں لکھا تھا کہ ’’رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہٰ وسلم کو آخری رسول ماننا عقیدہ رسالت کا لازمی جزو ہے‘‘۔

سنہ 2019 کے ایڈیشن میں صفحہ نمبر پانچ پر اس متن میں تحریف کرکے ’ آخری رسول ‘ کی جگہ سرچشمۂ ہدایت لکھ دیا گیا ۔ جب کتاب کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے اور میڈیا پر خبریں چلیں تو محکمہ تعلیم نے کارروائی کا آغاز کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخواہ میں بھی اس نوعیت کا معاملہ درپیش آچکا ہےجہاں پبلشر نے چوتھی جماعت کی اسلامیات کی کتاب میں سے ختم نبوت سے متعلق عبارات اور سوالات حذ ف کردیے تھے۔

یاد رہے کہ عقیدہ ختمِ نبوت یعنی ہمارے نبی محمد مصطفیٰ ﷺ کو آخری نبی اور رسول تسلیم کرنا تمام مسلمانوں کے ایمان کا لازمی جزو ہے اور اس عقیدے سے انحراف کرنے والا دین سے خارج تصور کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -