23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

پی ڈی ایم نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے اپوزیشن کی کمیٹی تشکیل دی ہے، کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا جس کی سربراہی شاہد خاقان عباسی کریں گے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ کمیٹی اجلاس میں میاں افتخار، جمالدینی، طاہر بزنجو، عثمان کاکڑ، اکرم درانی، راجہ پرویز اشرف اور حافظ عبدالکریم شرکت کریں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اعلان کرچکی ہے کہ 26 مارچ کو لانگ مارچ کا آغاز ہوگا، ملک کے کونے کونے سے قافلے لانگ مارچ کے لیے روانہ ہوں گے، اجلاس میں لانگ مارچ کے آغاز کا اعادہ کیا گیا، 30 مارچ تک قافلے منزل مقصود تک پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ لانگ مارچ کے قیام کی حکمت عملی سے متعلق 15 مارچ کو اجلاس ہوگا، سربراہی اجلاس میں لانگ مارچ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ ہفتے روز قومی اسمبلی کا اجلاس صدر ہی بلا سکتا ہے کہ لیکن وزیراعظم نے سمری بھیجی، آئین میں وزیراعظم کی سمری بھیجنے کی کوئی دلیل موجود نہیں، آئین کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا گیا، اجلاس بھی غیرآئینی اور اعتماد کا ووٹ لینا بھی غیرآئینی ہے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم اجلاس میں سینیٹ الیکشن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، سینیٹ الیکشن میں اداروں نے ووٹرز پر اثرانداز ہونے کی غیرقانونی کوشش کی، سینیٹ الیکشن میں اداروں نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی ورزی کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں