تازہ ترین

چوہدری پرویزالٰہی کوگرفتار کرلیا گیا

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کےصدرپرویزالٰہی...

بھارتی خفیہ ایجنسی را، بھارتی میڈیا اور بلوچ دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب

اسلام آباد : بلوچستان سے متعلق عالمی پراپیگنڈے کیلئے...

’کہاں ہیں وہ کپتان جو دن میں کئی وکٹیں گراتے تھے‘

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے پر بیان جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا کہ کہاں ہیں وہ کپتان جو ایک دن میں کئی وکٹیں گراتے تھے، آج ان کی اپنی وکٹیں یکے بعد دیگرے کیوں گر رہی ہیں؟

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ عمرانی سونامی انقلاب اپنے ہی ہاتھوں غرق ہو رہا ہے، کہاں ہیں وہ ٹکر کے لوگ جو آخری گیند تک لڑنے کا دعویٰ کرتے تھے؟ پی ٹی آئی کی پٹائی، آپ اور آپ کے سیاسی لوٹوں کے ہاتھوں جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ کہاں ہیں پنڈی گیٹ نمبر 4 کا چپڑاسی، جنرل ضیا کا بیٹا اور جنرل ایوب کا پوتا؟ وہ بتائیں کس کے ساتھ ہیں عمران کے یا پاکستان کے ساتھ؟ عمران خان آپ کی سیاست اور ریاست ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

Comments