جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

پی ڈی ایم کی پہلی وکٹ دوسرے ہی اوور میں گر گئی: شہباز گِل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی پہلی وکٹ دوسرے ہی اوور میں گر گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز گل نے ٹوئٹ کیا کہ پی ڈی ایم کے کراچی جلسے میں خطاب نہ کرنا اشارہ ہے پی ڈی ایم کو نواز شریف قبول نہیں ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ابھی تو مزید وکٹیں گرنا باقی ہیں، رسوائی اور ذلت پی ڈی ایم کا مقدر ہے۔

‘جی محترمہ آپ کی تقریر سُن لی‘ : شہباز گل نے مریم نواز کو پھر یاددہانی کروادی

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مریم نواز کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا تھا کہ ’جی محترمہ آپ کی تقریر سن لی، بس آپ کو یاد کروانا تھا آپ کے ابو کرپشن، چوری، بد دیانتی اور لوٹ مار کے سزا یافتہ مجرم ہیں‘۔

انہوں نے لکھا تھا کہ ’آپ خود جھوٹ چوری اور فراڈ کے مقدمات کی مجرمہ ہیں، ساری الف لیلیٰ کی کہانی میں آپ اصل مدعا بیان نہیں کیا کہ منی ٹریل کہاں ہے‘؟۔

شہباز گل نے سوال اٹھایا تھا کہ ’ اگر مال حرام نہیں تو پھر اُس کی رسیدیں کہاں ہیں؟‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں