تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

‘جی محترمہ آپ کی تقریر سُن لی‘ : شہباز گل نے مریم نواز کو پھر یاددہانی کروادی

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے مریم نواز کو ایک بار پھر یاد دہانی کروادی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مریم نواز کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ ’جی محترمہ آپ کی تقریر سن لی، بس آپ کو  یادکروانا تھا  آپ کے ابوکرپشن، چوری، بد دیانتی اور لوٹ مارکے سزا یافتہ مجرم ہیں‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’آپ خود جھوٹ چوری اور فراڈ کے مقدمات کی مجرمہ ہیں، ساری الف لیلیٰ کی کہانی میں آپ اصل مدعا بیان نہیں کیا کہ منی ٹریل کہاں ہے‘؟۔

شہباز گل نے سوال اٹھایا کہ ’ اگر مال حرام نہیں تو پھر اُس کی رسیدیں کہاں ہیں؟‘۔

قبل ازیں مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے مریم نوازشریف نے کراچی جلسے سے خطاب کیا جس میں انہوں نے وزیراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اپنے دورِ حکومت کو بہتر قرار دیا۔

مریم نواز نے بتایا کہ وہ ایک نہیں بلکہ دو بچوں کی نانی ہیں، نواسی کی عمر ڈھائی سال جبکہ نواسے کی عمر ڈھائی ماہ ہے، دونوں بچے جب میرے پاس آتے ہیں تو بہت خوشی ہوتی ہے‘۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ’یہ رشتے نعمت اور خدا کی دین ہیں، خدا ان لوگوں یہ رشتے دیتا ہے جو نبھانا جانتے ہیں، جو خاندان کی اقدار کو جانتے ہیں اور جو رشتے نبھانا جانتے ہیں، انہیں نانی اور دادی جیسے رشتے نصیب ہوتے ہیں‘۔

Comments

- Advertisement -