The news is by your side.

Advertisement

خطے کی سلامتی کے لیے افغانستان میں امن ناگزیر ہے: وزیرخارجہ

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ خطے کی سلامتی اور امن کے لیے افغانستان میں امن ناگزیر ہے، پاکستان کو داخلی اور خارجی طور پر بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ سے افغانستان کے لیے نامزد پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے ملاقات کی، اس موقع پر پاک افغان تعلقات اور افغان امن عمل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے بطور سفیر افغانستان نامزدگی پر منصور احمد خان کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ منصور احمد خان کو ذمہ داریاں اور شاندار سروس ریکارڈ کو پیش نظر رکھتے ہوئے سونپی گئی ہیں، تجربہ کار سفارت کار کی تعیناتی سے باہیم تعلقات مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔

بھارت افغانستان میں قیام امن کی کاوشوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، وزیرخارجہ

وزیر خارجہ نے نئے نامزد سفیر کو خارجہ پالیسی ترجیحات پر خصوصی ہدایات دیں۔ خیال رہے کہ منصور احمد خان اس سے قبل ویانا میں بطور سفیر اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ بھارت افغانستان میں قیام امن کی کاوشوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، مودی سرکار کے منفی عزائم ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں