جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

جنوبی ایشیا میں امن کا دار و مدار دیرینہ تنازعات کےحل میں ہے، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن کا دار و مدار دیرینہ تنازعات کےحل میں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں افسروں اور جوانوں سےخطاب کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پیشہ ور اور اعلیٰ تربیت یافتہ فوج امن کی ضامن ہے، جنوبی ایشیا میں امن کا دار و مدار دیرینہ تنازعات کےحل میں ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ عالمی حمایت اور تعاون سےان تنازعات کو حل کیا جا سکتا ہے جس کے لیے بین الاقوامی حمایت اور پختہ عزم کی ضرورت ہے۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے افسران اور جوانوں کو سول انتظامیہ کی مدد کرنے اور اپنا بھرپور تعاون پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔

واضح رہے کہ عیدالفطر کے موقع پر دورہ ایل او سی کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج ایک منظم ادارہ ہے،پاک فوج میں احتساب کا موثر نظام ہے،ایک افسرکی بیوی کی ویڈیو سامنے آنے پر افسر اور اس کی اہلیہ کے خلاف سخت ترین کارروائی ہوچکی ہے۔

پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی،خوشحالی،مستقبل صرف اور صرف جمہوریت میں ہے،اداروں کو مضبوط کرنا ہوگا، تمام مسائل کا حل نظام اور جمہوریت کے اندر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جس طبقے پر ہاتھ ڈالیں وہ مافیا کی طرح ری ایکٹ کرتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں