تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی عام انتخابات...

’عدالتی اصلاحات بل پر کیا فیصلہ کروں گا یہ کہنا قبل ازوقت ہے‘

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عدالتی...

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

پیمرا نے ججز کے کنڈکٹ سے متعلق ٹی وی پرمواد نشر کرنے پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد : پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ ججز سے متعلق ٹی وی پر مواد نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ججز کے کنڈکٹ سے متعلق ٹی وی پرمواد نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔

پیمرا کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ ،ہائیکورٹ ججز سے متعلق نیوز بلیٹن اور ٹاک شوز میں مواد نشر کرنے پر پابندی ہے۔

اعلامیے میں کہا ہے کہ ٹی وی چینلز پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا،پابندی پیمرا ترمیمی آرڈیننس 2007 کے تحت عائدکی گئی ہے۔

پیمرا نے ہدایت کی ٹی وی چینلز ٹائم ڈیلے میکنزم کےاستعمال کو یقینی بنائیں، ٹی وی چینلز خود مختار اور آزادانہ ایڈیٹوریل بورڈ کی تشکیل یقینی بنائیں۔

اعلامیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ پیمرا احکامات کی خلاف ورزی پر چینلز کا لائسنس معطل کر دیاجائے گا۔

Comments