ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

پیمرا نے عمران خان کی ٹی وی پر براہ راست تقریر نشر کرنے پر پابندی لگا دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پیمرا نے عمران خان کی ٹی وی پر براہ راست تقریر نشر کرنے پر پابندی لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق پیمرا نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹی وی چینل عمران خان کی تقریر ریکارڈ کر کے چلا سکتے ہیں، تاہم براہ راست نشر کرنے پر پابندی ہوگی۔

پیمرا کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی تقریروں میں اداروں پر مسلسل بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں، عمران خان کی براہ راست تقاریر سے نقض امن پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

- Advertisement -

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اداروں اور افسروں کے خلاف بیانات آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہے، اس لیے عمران خان کی تقریر براہ راست نشر کرنے پر پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27 کے تحت پابندی ہوگی۔

واضح رہے کہ پیمرا اعلامیے میں عمران خان کے ایف نائن پارک کا حوالہ بھی شامل کیا گیا ہے۔

عمران خان کا آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد کیخلاف کیس کرنے کا اعلان

دوسری طرف پی ٹی آئی نے پیمرا کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے، فرخ حبیب کہتے ہیں ملک کے مقبول ترین لیڈر کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، حماد اظہر نے کہا سب سے قابل نفرت حکومت نے مقبول ترین لیڈر کو ٹی وی پر بند کر دیا ہے، عمران خان عوام کی آواز ہے یہ لوگ عوام کی آواز سے ڈر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے شہباز گل پر مبینہ تشدد کے خلاف آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد پر کیس کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انھیں نہیں چھوڑیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں