ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

پنشنرز کو اے ٹی ایم کارڈ دیے ہیں، مراد سعید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ حکومت نےفیصلہ کیا بزرگ پنشنر کو گھر پرپنشن پہنچائی جائے ہم نے پنشنرز کو اےٹی ایم کارڈ دیئے ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مراد سعید نے کہ اکہ پنشن کوآؤٹ سورس پرمیری وزارت سےمتعلق سوال ہوا، پاکستان پوسٹ میں پنشنرہمیشہ سےموجود رہےہیں، حکومت نےفیصلہ کیا بزرگ پنشنر کو گھر پرپنشن پہنچائی جائے، ہم نے پنشنرز کو اےٹی ایم کارڈ دیئے ہیں۔

وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا کہ میری وزارت میں ای کامرس کا آغاز کر دیا گیا ہے، ڈیجٹلائزیشن پر3.2ارب روپےلگائےگئےتھے۔

- Advertisement -

بعدازاں ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر برائے شہری ہوابازی غلام سرور نے کہا کہ کبھی انسانی جانوں کی حفاظت کی طرف توجہ نہیں دی گئی، پی آئی اےکافلائٹ آپریشن پہلی بار معطل نہیں ہوا، ماضی میں بھی فلائٹ آپریشن معطل ہو چکے ہیں۔

غلام سرور کا کہنا تھا کہ حالیہ جہاز حادثے میں پائلٹ کی غلطی سامنے آئی،اسلام آباد:658 لوگوں کی ڈگریاں جعلی تھیں، 17پائلٹس اور 96 انجینئرزکی بھی جعلی ڈگریاں تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں