تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

برطانیہ میں تیز ہواؤں کے جھکڑ لوگوں کو اُڑا لے گئے، ویڈیو وائرل

لندن: برطانیہ میں تین دہائیوں میں آنے والا بدترین سمندری طوفان ’یونس‘ کارن وال کے ساحل سے ٹکرا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں طوفانی ہواؤں کے سبب کارن وال میں سیکڑوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے اور ہزاروں افراد گھروں میں محصور ہیں۔

جنوبی لندن کے علاقے کروئڈن میں تیز ہواؤں کی وجہ سے لوگوں کے گرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص تیز ہواؤں کی وجہ سے بچنے کی کوشش کررہا ہے تاہم آخر میں وہ سڑک پر گر جاتا ہے جس کے بعد آس پاس موجود لوگ اسے اٹھانے کیلئے دوڑتے ہیں۔

اسی ویڈیو میں ایک اور شخص کو بھی تیز ہوا کی وجہ سے سڑک کے بیچوں بیچ گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ طوفان کے ٹکرانے کے بعد 122 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور اس کے باعث کئی عمارتوں اور مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

Storm Eunice blows off rooftops with highest wind speeds on record in  England | CNN

رپورٹ کے مطابق طوفانی ہواؤں کے باعث کئی مقامات پر درخت اور دیواریں گرنے کے واقعات پیش آئے جس میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد گاڑیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

اس کے علاوہ کئی پلوں کو بھی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے جبکہ درجنوں فلائٹس بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

Storm Eunice in pictures: One of worst storms in decades hits UK with winds  up to 100mph | The Independent

Storm Eunice: Flights grounded, trains cancelled and roads closed -  disruption caused by storm | UK News | Sky News

Comments

- Advertisement -