تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اجازت نامہ معطل، "اسکریپ فیسٹ” فیسٹیول روکنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں 4 فروری کو ہونے والے”اسکریپ فیسٹ” نامی فیسٹیول کو روکنے کا حکم دے دیا۔

اہل علاقہ کی درخواست پر عدالت نے فیسٹیول کے انعقاد سے متعلق ڈپٹی کمشنر کا اجازت نامہ معطل کر دیا۔

عدالت نے 9 فروری کو ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی ساؤتھ و دیگر کو ریکارڈ کیساتھ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ فیسٹیول کے نام پر غیراخلاقی سرگرمی کے فروغ کا پروگرام ہونا ہے کلفٹن بلاک 5 میں "کریپ فیسٹ” کےنام سے فیسٹویل کی اجازت دی گئی ہے جب کہ اسلامی ملک میں اس طرح کے پروگرام کا انعقاد خلاف آئین ہے۔

واضح رہے کہ شہریوں کی جانب سے اس فیسٹیول کے انعقاد کے خلاف احتجاج کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -