ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں پر کامیاب پی ٹی آئی ارکان نے حلف اٹھالیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب اسمبلی کی 5مخصوص نشستوں پر کامیاب 5 ارکان نے حلف اٹھالیا، اراکین نے عمران خان کا اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکرچوہدری پرویزالٰہی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا ، جس میں پرویز الٰہی نے 5 مخصوص نشستوں پر نو منتخب پی ٹی آئی اراکین اسمبلی سے حلف لیا۔

خواتین کی 3مخصوص نشستوں پر بتول زین، سائرہ رضا ،فوزیہ عباس نے حلف اٹھایا جبکہ اقلیتوں کی 2مخصوص نشستوں پر ہبکوک رفیق اورسیموئیل یعقوب نےحلف اٹھایا۔

- Advertisement -

اراکین نے عمران خان کا اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

پرویزالٰہی نے سابق رکن اسمبلی جاوید ممتازمرحوم کے لئے دعائے مغفرت کرائی۔

خیال رہے 5 مخصوص نشستوں کو ملا کر پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی اور اتحادیوں کی تعداد173 ہوگئی۔

گذشتہ روز الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے ارکان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی 3 خواتین اور 2 اقلیتی ارکان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

خیال رہے کہ مخصوص تمام 5 نشستیں پی ٹی آئی ارکان کے منحرف ہونے پر خالی ہوئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں