12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

الیکشن سے پہلے میری رہائی ہوگی یا نہیں اللہ ہی جانے، پرویز الٰہی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ الیکشن سے پہلے میری رہائی ہوگی یا نہیں یہ اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ الیکشن بروقت ہونے چاہئیں، الیکشن نہ ہونے سے سارا نظام رکا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو حالات چل رہے ہیں تمام سیاستدانوں کو الیکشن سے قبل حفاظتی ضمانت کروا لینی چاہیے۔

- Advertisement -

متعلقہ: مجھے فوج اور عدلیہ پر اعتماد ہے، پرویز الٰہی

صحافی نے سوال کیا کہ بلاول کا کہنا ہے شیخ رشید اور پرویز الٰہی اندر رہیں یا باہر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اس پر پرویز الٰہی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو اپنی سالگرہ منانے دیں۔

پرویز الٰہی سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ کی الیکشن سے پہلے رہائی ہو جائے گی؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ رہائی کے بارے میں اللہ تعالیٰ ہی جانتے ہیں۔

صحافی نے کہا کہ سنا ہے نواز شریف کے آنے کی تاریخ بدل رہی ہے۔ اس پر وہ بولے کہ نواز شریف خود بھی بدل گیا ہے، بجلی مہنگی ہونے کے اصل ذمہ دار نواز شریف اور شہباز شریف ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنی گفتگو میں یہ بھی بتایا کہ جیل کا کھانا دیا جا رہا ہے جس سے طبیعت اچھی نہیں رہتی، پہلے ڈاکٹر کی سہولت تھی اب اس میں بھی مسائل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں