تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پرویز خٹک نے ملک جام کرنے کی دھمکی دے دی

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے کوہاٹ جلسے میں رکاوٹ ڈالی گئی تو ملک جام کر دیں گے۔

کوہاٹ میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے تحت ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہمیں غلامی سے نجات دلانا چاہتے ہیں، عمران خان قوم کو باعزت بنانا چاہتے ہیں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان نہ خود کبھی جھکا ہے اور نہ کبھی قوم کو جھکنے دے گا، حکومت نے الیکشن کا اعلان نہ کیا تو معاملات خراب ہونے کا خدشہ ہے، عمران خان کی کال پر اسلام آباد ضرور پہنچنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاہے جیسی بھی صورتِ حال ہو آپ لوگوں نے پہنچنا ہے، بہت سی باتیں عمران خان خود آ کر آپ لوگوں کو بتائیں گے، ہم نے ہر حال میں مقابلہ کرنا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستانی عوام کا جذبہ دیدنی ہے جو پہلی بار دیکھنے میں آ رہا ہے، الیکشن میں عمران خان کو دو تہائی اکثریت سے لانا ہے، دو تہائی اکثریت سے لائیں تاکہ اچھے قوانین بنائے جا سکیں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ آپ 17 مئی کو پی ٹی آئی کے کوہاٹ جلسے میں ضرور شرکت کریں، کسی نے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو سارا ملک جام کر دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں  گروپس کو نہیں مانتا، جو بھی گروپس بنانے کی کوشش کرے گا پارٹی سے نکالا جائے گا، ہم صرف عمران خان کی قیادت میں متحد رہ سکتے ہیں، موجودہ حکومت کو ہر حال میں ہٹائیں گے۔

Comments

- Advertisement -