تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

کراچی: پی ایس ایل 6 کے 19ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 61 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پشاور زلمی کی جانب سے دئیے جانے والے 198 رنز کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بناسکی، گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ایونٹ میں صرف ایک میچ جیت سکی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹسمین فاف ڈوپلیسی فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہوئے ان کی جگہ صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا، صائم 35 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، عثمان خان بھی 28 رنز بنا کر فیبین ایلن کو وکٹ دے بیٹھے۔

جیک ویدر الڈ 13 رنز پر عمید آصف کو نشانہ بنے، محمد اعظم بھی بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے، محمد نواز کو صفر پر عمید آصف نے بولڈ کیا۔

سرفراز احمد 36 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، خرم شہزاد نے 11 رنز بنا کر رن اؤٹ ہوئے، محمد حسنین اور زاہد محمود بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے محمد عرفان نے تین وکٹیں حاصل کیں، عمید آصف اور وہاب ریاض نے دو، دو اور فیبین ایلن ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 198 رنز کا ہدف تھا، ڈیوڈ ملر اور کامران اکمل نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں۔

ابتدائی دو وکٹیں 10 رنز پر گرنے کے بعد ڈیوڈ ملر اور کامران اکمل نے 125 رنز کی شاندار پارٹنر شپ بنائی، کامران اکمل نے 59 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈیوڈ ملر 46 گیندوں پر 73 رنز بنائے۔

حیدر علی بغیر کوئی رن بنائے محمد نواز کا نشانہ بنے، شعیب ملک 2 رنز بنا کر نواز کو وکٹ دے بیٹھے۔

رومن پاول 43 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، شیرفین ردرفوڈ نے 10 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد حسنین اور خرم شہزاد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر وہاب ریاض الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، پشاور زلمی کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ گلیڈی ایٹرز نے آندرے رسل کی جگہ کیمرون ڈیلپورٹ کو شامل کیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آج کے میچ میں کامیابی حاصل کریں۔

زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ گلیڈی ایٹرز کو کم سے کم اسکور میں آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ ابوظبی میں دونوں ٹیمیں اپنے پہلے میچ میں ناکام ہوئی ہیں، سرفراز احمد الیون پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ہے، گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ نے گلیڈی ایٹرز کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اسکواڈ

Comments

- Advertisement -