The news is by your side.

بغاوت کی دفعہ 124A کے خلاف درخواست سماعت کےلیےمقرر

تعزیرات پاکستان میں بغاوت کی دفعہ 124A کے خلاف درخواست سماعت کےلیےمقرر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کل شیریں مزاری کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے بغاوت کی دفعہ 124A غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کررکھی ہے۔

شیریں مزاری نے بیرسٹر ابوذر سلمان خان نیازی کے ذریعے بغاوت کی دفعہ 124A کو چیلنج کیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بغاوت کی دفعہ 124A اظہار رائےکی آزادی سلب کرنے کے لیے استعمال کی جارہی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق بغاوت کی دفعہ 124A آئین پاکستان میں دیے گئے بنیادی حقوق سے متصادم ہے تنقید اور اظہار رائے کو دبانے کے لیے بغاوت کے مقدمات کا سہارا لیا جاتا ہے۔

درخواست میں بغاوت کے مقدمات کا اندراج روکنے اور مقدمات پر حکم امتناع جاری کرنے کی بھی استدعا بھی کی گئی ہے۔ درخواست میں اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کے آئی جی پولیس اور چیف سیکریٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں