11.7 C
Dublin
پیر, مئی 27, 2024
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف آرٹیکل 62،63 کے تحت کارروائی کیلئے درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف آرٹیکل62،63 کے تحت کارروائی کیلئے درخواست پر  سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف آرٹیکل62،63کےتحت کارروائی کیلئےدرخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس سلطان تنویر احمد نے شہری اظہر عباس کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ نوازشریف کواقامہ میں سپریم کورٹ نےسزادی اور نا اہل کر دیا، لاہورہائیکورٹ نےمیڈیکل گراؤنڈپرنواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دی۔

- Advertisement -

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدالت میں شہباز شریف نے بیان حلفی دیا کہ نواز شریف علاج کے بعد وطن واپس اجائیں گے، شہباز شریف اپنے دیے گئے بیان حلفی کی پاسداری کرنے میں ناکام رہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ شہباز شریف جھوٹا بیان حلفی دے کر آرٹیکل62-63کے تحت اہل نہیں رہے، استدعا ہے عدالت معاملہ کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دے۔

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں