اشتہار

پیٹرول کی نئی قیمت سے متعلق اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کیلیے اضافے کی تجویز وزارت خزانہ کو بھجوا دی گئی۔

ریفائنری ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے جبکہ فی لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے تک اضافے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق مٹی کا تیل بھی فی لیٹر ایک روپے تک مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔ تاہم فی لیٹر لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 70 پیسے کمی متوقع ہے۔

- Advertisement -

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ 29 فروری کو ہوگا۔

اس سے قبل 16 فروری کو نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد اس کی قیمت 275 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا اور ان کی نئی قیمت 287 روپے 33 پیسے فی لیٹر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں