پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ اور سیلز ٹیکس میں‌ کمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس میں ساڑھے پانچ فیصد تک کی کمی کردی ہے۔

حکومت نے اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو ارسال کی گئی سمری کو نا منظور کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جبکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں رواں ماہ کے وسط میں دوبارہ دروبدل کیا جائے گا تاہم ابھی تمام مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ وزیراعظم کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

حکومت یکم جنوری سے 15جنوری تک فیصلہ کرے گی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ماہانہ بنیادوں پر کر ے گی یا مہینہ میں دو دفعہ قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

پیٹرول کی قیمت 66روپے 27پیسے ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت 75روپے 22پیسے 15جنوری تک بدستور رہیں گی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 43روپے 25پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 43روپے 34پیسے 31جنوری تک بدستور رہے گی۔


مزید پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری تیار


اس کے کمی کے باعث ایف بی آر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے پانچ فیصد تک کی کمی کردی۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری ایس آر او کے مطابق مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر سیل ٹیکس صفر فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں ساڑھے پانچ فیصد کی کمی کی گئی ہے۔

پیٹرول پر سیلز ٹیکس میں کوئی در وبدل نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اوگرا نے جنوری کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی تھی، جس میں پیٹرول 31 پیسے اورہائی اسپیڈ ڈیزل 3.94 روپے لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی جب کہ مٹی کا تیل6 روپے 93 پیسے فی لیٹر، اور لائٹ ڈیزل 3 روپے 48 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش رکھی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں