تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

رمضان المبارک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا، اسحق ڈار

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں رمضان المبارک کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آج اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا کہ چند روز قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے رواں مہینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ تجویز کیا تھا، تاہم احترام رمضان کے باعث اوگرا کی سفارشات پر عمل نہیں کیا جائے گا۔


اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری ارسال کر دی


وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ وزیرِاعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے رمضان کے مہینے میں عوام کو سستی سہولیات فراہم کرنے کی واضح ہدایت جاری کی ہوئی ہیں، جن پر عمل کرتے ہوئے،رمضان کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی موجود قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیراسحاق ڈار نے واضح کیا کہ لندن میں وزیراعظم نواز شریف کے دستخطوں کے بعد اصل بجٹ دستاویزات موصول ہوگئی ہیں،آئین کے آرٹیکل 83 کے مطابق وزیراعظم نے بجٹ دستاویزات پردستخط کیے ہیں،اس طرح اس بجٹ پر آئینی اعتراضات اُٹھانے والوں کا نکتہ نظر درست نہیں۔

Comments

- Advertisement -