جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

‏’پیٹرول ٹینکرز روانہ، عوام پریشان نہ ہوں‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

ترجمان وزارت پٹرولیم نے پیٹرول پمپس کی ہڑتال اور ترسیل کی بندش پر کہا ہے کہ آئل سپلائی میں مستعدی کے ‏لئے ٹینکروں کو روانہ کردیا گیا ہے، عوام کو کوئی فکر کرنے یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

میڈیا کو جاری بیان میں ترجمان وزارت پیٹرولیم نے کہا کہ وزارت توانائی پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پٹرول ‏پمپ ڈیلرز کے مارجن بڑھانے کےلئے کیس ای سی سی بھیجوا دیا گیا ہے آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈیلرز کے ‏مارجن میں مناسب اضافے کےلئے وزارت کوشاں ہے وفاقی کابینہ کے ذریعے سے دس روز میں فیصلے کا امکان ‏ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال، کون سے پمپ کھلے رہیں گے؟

ترجمان نے کہا کہ کل ملک بھر میں تمام پی ایس او، شیل، ٹوٹل اور دیگر کمپنیوں کے اپنے پٹرول پمپ کھلے رہیں ‏گے آئل سپلائی میں مستعدی کےلئے ٹینکروں کو روانہ کردیا گیا ہے عوام کو کوئی فکر کرنے یا پریشان ہونے کی ‏ضرورت نہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ آئل سیکٹر کی مختلف تنظیموں کا وزارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا ‏اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر توانائی محمدحماد اظہر نے بیان میں کہا ہے کہ ہم پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطے میں ‏ہیں مارجن پر نظر ثانی سے متعلق سمری پہلے ہی ای سی سی میں پیش کرچکے ہیں ای سی سی کے آئندہ اجلاس ‏میں فیصلہ ہوجائے گا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں