پیر, جولائی 8, 2024
اشتہار

ہڑتال کی کال واپس: پیٹرول پمپس بند نہ کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پیٹرولیم ڈیلرز نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج پیٹرول پمپس بند نہ کرنے کا اعلان کردیا اور کہا جڑواں شہروں کے علاوہ ملک بھرمیں ہڑتال ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے آج سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کی کال دی لیکن اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی۔

ترجمان پٹرولیم ڈیلرز سمیع گروپ نے بتایا کہ ایسوسی ایشن کے نائب صدر قاضی خالد وفات پاگئے ہیں، جس کے باعث جڑواں شہروں میں پمپس بندنہ کرنےکافیصلہ کیا، اس کےعلاوہ ملک بھرمیں ہڑتال ہوگی۔

- Advertisement -

دوسری جانب راولپنڈی میں پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معمول کےمطابق رہےگی، چند عناصرکی جانب سے ملک گیر ہڑتال کی کال دی گئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم ڈیلرایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا، حکومت کےساتھ پیٹرولیم مصنوعات کے معاملے پر بات چیت جاری ہے، جس میں حکومت کی جانب سےتحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی کال پر لاہور میں پیٹرول پمپس مالکان نے کان نہ دھرے، شہر کے تمام پیٹرول پمپس کھلے ہیں شہریوں کو روٹین کے مطابق پیٹرول فروخت کیا جارہا ہے۔

کراچی میں پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی وجہ سے شہر کے بیشتر پیٹرول پمپس بند ہیں، جس کی وجہ سےشہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

خیال رہے پاکستان پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کی کال پرآج ملک گیرہڑتال کی جارہی ہے، ملک بھرمیں موجود تیرہ ہزار سے زائد پیٹرول پمپس آج صبح چھ بجے سے بند کردیے گئے، جس کے باعث شہری پریشان ہیں اورپیٹرول کی تلاش میں مارے مارے پھررہے ہیں۔

گزشتہ رات بھی مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس پرلمبی قطاریں دیکھی گئیں۔

واضح رہے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس لگائے جانے پرانتہائی اقدام اٹھایا گیا، معاملہ حل کرنے کے لیے وزارت پیٹرولیم اور پٹرولیم ڈیلرزایسوسی کے درمیان گزشتہ روز ایک مذاکراتی بیٹھک بھی لگی، جونتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی۔

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ اگر ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو ہڑتال کئی روز تک جاری رہ سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں