اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے چار روپے تک کمی کا امکان ہے.
نئے سال کا آغاز پٹرولیم قیمتوں میں کمی سے ہوگا، ذرائع کے مطابق یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے چون پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل دو روپے ساٹھ پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
غریبوں کا ایندھن مٹی کا تیل تین روپے ستر پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے پچھتر پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ ہائی اوکٹین کی قیمت میں بھی ساڑھے چار روپے تک کی کمی کا امکان ہے۔
اوگرا ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیس دسمبر کو وزارت خزانہ کوارسال کی جائیگی، ماہرین کا کہناہے کہ حکومت نے اضافی ٹیکس کم نہ کیا تو عوام جنوری میں بھی مطلوبہ ریلیف سے محروم رہ سکتے ہیں.